بہار کے وزیر آبکاری عبدالجلیل مستان سے متعلق فیصلہ کانگریس ہی کرے گی: رابڑی دیوی

پٹنہ:بہار میں حکمران مہاگٹھ بندھن کے بڑے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی لیڈر اور سابق وزیر اعلی محترمہ رابڑی دیوی نے آج کہا کہ کانگریس کوٹے سے آبکاری کے ریاستی وزیر عبدالجلیل مستان پر کوئی بھی فیصلہ ان کی پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ محترمہ رابڑی دیوی نے یہاں اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ مسٹر مستان کانگریس کوٹے سے وزیر ہیں اور کوئی بھی فیصلہ کانگریس کو ہی لینا ہے۔
مسٹر مستان پر کیا فیصلہ لینا ہے یہ کانگریس ہی بتا سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 22 فروری کو پورنیہ ضلع کے اموراسمبلی حلقہ میں کانگریس کے ذریعہ منعقد کئے گئے ایک پروگرام میں مسٹر مستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا تھااور ان کی تصاویر پر جوتے مارنے کے لئے کارکنوں کو مشتعل کیا تھا۔ اسی معاملے پر گزشتہ تین دنوں سے اسمبلی میں قومی جمہوری اتحاد کے رکن ہنگامہ کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress to take decision about abdul jalil mastan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply