کرناٹک میں کانگریس کو نائب وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کی کرسی ملے گی

نئی دہلی: کرناٹک میں کانگریس کو ایک نائب وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کا عہدہ ملے گا۔ ان دونوں عہدوں کے لیے ناموں کا حتمی فیصلہ کانگریس صدر راہل گاندھی کریں گے۔جو بدھ کو ایچ ڈی کمارا سوامی کی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری سے چند گھنٹے قبل ان ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

نامزد وزیر اعلیٰ نے پیر کی شام میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی سے کانگریس صدر کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے جنرل سکریٹری دانش علی کے مطابق کمارا سوامی کی یہ اخلاقی ملاقات تھی جو انہوں نے کانگریس رہنماؤں کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعوکرنے کے لیے کی تھی۔

اس کے بعد قبل از انتخابات حلیف اور بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی سے بھی انہوں نے ملاقات کی تھی۔راہل اور کمارا سوامی نے کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان تلخی کی تاریخ ے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ماضی وک فراموش کر کے مستقبل پر نظر رکھنی چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress to get deputy cm speaker posts in karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply