کانگریس میرے خون کی پیاسی ہو گئی ہے:وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کانگریس ان کے خون کی پیاسی ہو گئی ہے۔ سنگھ کی” جن آشیرواد یاترا “ کے دوران سیڈھی میں ان کے قافلہ پر پتھراؤاور کالی جھنڈیوں کے ساتھ مظاہرے کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس نے پتھراؤ کرایا ہے۔

پارٹی نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی سیاست میں تمام پارٹیاں اپنے اپنے ڈھنگ سے مظاہرے اور جلسے جلوس کرتی تھیں لیکن کبھی پتھراو¿ جیسا واقعہ نہیں ہوا۔ سنگھ نے کہا کہ وہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ کانگریس کو کس سمت لے جا رہے ہیں۔

کیا کانگریس لیڈر اور کارکنان جو کچھ کر رہے ہیں وہ اسے درست ہیں؟ لیکن کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ اسے بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔واضح ہو کہ کچھ روز پہلے کانگریس لیڈر جیوتر دتیہ سندھیا کی ریلی میں بھی کالے جھنڈے دکھانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress thirsty for my blood shivraj singh chouhan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply