اسپیکٹرم کیس میں عدالتی فیصلہ کو کانگریس اپنی دیانتداری کا سرٹی فیکٹ نہ سمجھے:ارون جیٹلی

نئی دہلی: 2جی اسپیکٹرم گھپلہ کیس میں سابق وزیر مواصلات اور ڈی ایم کے ممبر پارلیمنٹ کنی موذی سمیت17ملزموں کو بری کیے جانے پر تبصرہ کرے ہوئے وزیر مالیات ار و ن جیٹلی نے کہا کہ ٹو جی پر فیصلہ کو کانگریس اعزاز کے تمغے کے طور پر لے رہی ہے لیکن اس کی صفر خسارہ کا فلسفہ اسی وقت ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا تھا جب 2012میں سپریم کورٹ نے اسپیکٹرم الاٹمنٹ منسوخ کر دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کانگرسی اس فیصلہ کو سرٹی فیکیٹ نہ سمجھے۔جیٹلی نے مزید کہا کہ 2008میں اسپیکٹرم الاٹمنٹ اس وقت بازار میںچل رہی قیمت پر نہیں دی گئی بلکہ اس وقت کی یو پی اے حکومت نے2001کی قیمتوں کی بنیاد پر ہی لائسنس الاٹ کر دیے تھے۔اور یہ الاٹمنٹ نیلامی سے نہیں بلکہ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیے گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress taking 2g judgement as a badge of honour says arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply