مدھیہ پردیش میں چوہان کے مستعفی ہوتے ہی کمل ناتھ نے حکومت سازی کا دعویٰ کر دیا


بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کانگریس سے شکست تسلیم کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ گذشتہ 15سال سے ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔بدھ کی صبح تک چوہان کو امید تھی کہ ان کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتنی سیٹیں لینے میں کامیاب ہیو جائے گی کہ وہ جوڑ توڑ کر کے حکومت سازی کا دعویٰ کرنے کی پوزیشن میں ہوجائیں گے۔

لیکن ان کی پارٹی کانگریس کی 114سیٹوں کے مقابلہ 109تک ہی پہنچ سکی۔جس کے بعد مایوس ہو کر چوہان نے گورنر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ جنہوں نے اسے فوراً منظور کر لیا۔ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے شیو راج سنگھ چوہان کے مستعفی ہوتے ہی کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد کمل ناتھ نے حکومت سازی کا دعویٰ کر دیا۔

انہوں نے بدھ کی صبح راج بھون میں گورنر آ نندی بین پٹیل سے ملاقات کرکے اس ضمن میں ایک مکتوب سونپنے کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہ انہوں نے کانگریس کے114ا اور 7حامی ممبران اسمبلی پر مشتمل 121 اراکین کی فہرست گورنر کو پیش کی ۔اس سے پہلے مسٹر کمل ناتھ ،سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا ،دگوجے سنگھ اوردیگر لیڈر بھی راج بھون پہنچے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress stakes claim in mp chouhan quits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.