ریزرو بینک کے گھیراؤ کے دوران سابق وزیر داخلہ شنڈے سمیت کئی کانگریسی کارکن گرفتار

احمد آباد: ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بندکردیے جانے سے ہونے والی پریشانیوں کے خلاف احتجاج میں ریزرو بینک کے دفتر میں تالابندی کے پروگرام کے دوران سابق وزیر داخلہ اور سینئر کانگریس لیڈر سشیل کمار شنڈے کو آج یہاں دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔
پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق مرکزی وزیر بھرت سنگھ سولنکی، اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا کو بھی اس دوران گرفتار کیا گیا۔ اپنی گرفتاری سے پہلے مسٹر شندے نے کہا کہ نوٹ بند کرنے کے سبب غریبوں اور مزدوروں کو بہت پریشانی ہو رہی ہے۔ کانگریس کے احتجاجی مظاہروں سے وزیر اعظم پر اپنی پابندیوں کو ہٹانے کا دباؤ بنے گا۔
سخت حفاظت کے درمیان کانگریس کی بعض خاتون ارکان بھی پولیس نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ ریزرو بینک کے مقامی مرکزی دفتر کے مرکزی دروازے کو بند کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔پروگرام کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress stages protest in front of rbi office in gujrat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply