کانگریس کے ساتھ انتخابی معاہدہ اور اتحاد کا اعلان دوروز کے اندر کر دیا جائے گا:اکھلیش یادو

لکھنؤ: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کانگریس سے اتحاد کا اعلان دو دنوں کے اندر لکھنؤ سے ہوجائےگا۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے دہلی جانے سے متعلق پروگرام سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کا اعلان یہیں سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ’نیتا جی‘ سے کچھ اختلافات تھے لیکن آخر کار وہ میرے والد ہیں۔ یہ رشتہ کوئی بدل سکتاہے نہ توڑ سکتا ہے۔یہ لڑائی ضروری تھی لیکن میں اسے اپنے لئے خوشی کی بات نہیں کہہ سکتا۔دونوں امیدواروں کی فہرست 90 فیصد ایک جیسی ہے۔10 فیصد امیدواروں کے سلسلے میں اختلافات تھے۔ اسے سلجھا لیا جائے گا۔ شیو پال سنگھ یادو سمیت کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا جو لوگ نیتا جی کو گمراہ کر رہے تھے، ان کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress sp together will contest polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply