ایس پی،کانگریس اور آر ایل ڈی کے اتحاد کا اعلان جلد متوقع

لکھنؤ:اترپردیش اسمبلی انتخابات کی بڑھتی سرگرمیوں کے درمیان سماج وادی پارٹی (ایس پی)، کانگریس اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے درمیان اتحاد کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اتحاد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار میں آنے سے روکنے اور مسلم ووٹوں کو اپنے حق میں برقرار رکھنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
اس اتحاد کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے آج یہاں ’یواین آئی‘ کو بتایا کہ خاص طور پر ریاست کے مغربی علاقوں میں مسلمانوں کے ووٹ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) میں جانے کی قیاس آرائی شروع ہو گئی تھیں، لیکن اتحاد ہو جانے پر اس بات کا امکان کم ہو جائے گا کیونکہ ممکنہ اتحادی امیدوار ہی بی جے پی سے مقابلہ کے دوڑ میں رہے گا۔ مغربی اتر پردیش میں عام طور پر انتخابات میں ایک ساتھ نظر آنے والے مسلمان اور جاٹ مظفرنگر اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں 2013 میں ہونے والے فسادات کے بعد الگ الگ نظر آنے لگے تھے۔ دونوں میں اختلافات بڑھ گیا تھا لیکن اتحاد ہونے کی حالت میں دونوں کا ایک بار پھر ساتھ آنے کا امکان بڑھ جائے گا۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی میں اتحاد کی بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔
آئندہ ہفتے کسی بھی وقت اس کا اعلان ہو سکتا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کانگریس سے اتحاد کی بات کچھ دنوں سے عوامی طور پر کر رہے ہیں۔انہوں نے پارٹی کے پہلی مرتبہ منتخب ممبران اسمبلی کی آج میٹنگ طلب کی ہے۔ اس درمیان، کانگریس کے سینئر لیڈر نے بتایا کہ سیٹوں کی تقسیم بھی تقریباً طے ہے۔ان کے مطابق اسمبلی کی کل 403 نشستوں میں 78 پر کانگریس اور 22 پر آر ایل ڈی امیدوار الیکشن لڑیں جبکہ باقی 303سیٹوں پر ایس پی اپنے امیدواروں کو اتارے گی۔اتحاد کے اقتدار میں آنے پر وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ہی ہوں گے جبکہ نائب وزیر اعلی کا عہدہ کانگریس کے کھاتے میں آئے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress sp and rld alliance in offing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply