بی جے پی نے کانگریس ۔سماج وادی اتحاد کو موقع پرستانہ بتایا

سمستی پور(بہار):بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس میں ہوئے اتحاد کو بے میل جماعتوں کا اتحاد قرار دیا اور کہا کہ اتحاد کے باوجود اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اقتدار میں واپس نہیں آسکتی بلکہ بی جے پی مکمل اکثریت حاصل کرے گی اور ا آئندہ حکومت بی جے پی کی ہی بنے گی۔
مسٹر حسین نے بہار کے شہر سمستی پور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہ کانگریس موقع پرست پارٹی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ موقع کی نزاکت دیکھ کر اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی سے اتحاد کر لیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس کی جانب سے ریزرویشن پر دیے گئے بیان کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو توڑ مروڑ کر پیش کرکے ملک کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
مسٹر حسین نے نشہ سے پاک مہم کے لئے انسانی زنجیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شراب بندی کی طرح ریاست کو جرائم سے پاک بنانا چاہئے۔ بہار میں آج جرائم کا گراف ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے اوپر ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress sp alliance in up political opportunismbjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply