مہاراشٹر میں فد نویس حکومت کا نہیں راج ٹھاکرے کا راج چل رہا ہے: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفدنویس حکومت چلانے میں نااہل ثابت ہو گئے ہیں اور حکومت پر ان کی گرفت ختم ہو چکی ہے اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو فوری طور پر انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان ٹام وڈکن نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ مہاراشٹر میں مسٹر فدنویس کی کوئی نہیں سن رہا ہے۔
وہاں مہاراشٹر نو نروان سینا (ایم این ایس) کا راج چل رہا ہے۔ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے جو چاہتے ہیں ریاست میں وہی ہو رہا ہے۔ وزیر اعلی پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں اس لئے وزیر اعظم کو مسٹر فدنویس کو ہٹا کر وہاں نئے وزیر اعلی کو مقرر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ساز و ہدایت کارکرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں پاکستانی آرٹسٹ کی موجودگی کے سبب ایم این ایس نے اسے ریلیز نہیں ہونے دینے کی پہلے دھمکی دی اور بعد میں دونوں فریقوں کے درمیان افہام و تفہیم کے بعد وہ فلم کے ریلیز کیے جانے پر راضی ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خاموشی کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا ہے۔ پیسے کا بڑا لین دین ہوا ہے۔ فلم انڈسٹری کے لئے یہ خطرناک آغاز ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے۔ جس فلم کو دکھائے جانے کی اجازت مل چکی ہے اسے کوئی کیسے روک سکتا ہے۔ یہ قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے اور مسٹر فدنویس اسے روکنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress slams devendra fadnavis demands his sacking in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply