سرجیکل اسٹرائیک پر سیاست کی جائے گی تو انگلیاں تو اٹھیں گی ہی:کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے آج کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار فوج کی محدودفوجی کارروائی کا استعمال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سیاسی مفاد کے لئے کرتی رہی تو اس پر سوال تو اٹھیں گے ہی۔
اس لئے فوج کو اپنا کام کرنے دیا جائے اور اس کی کامیابی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپیل سبل اور پارٹی کے مواصلاتی شعبہ کے چیف رندیپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر شاہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی محدود فوجی کارروائی کو عوام تک لے جائے گی۔
اس بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی اس پر سیاست کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صدر بھول گئے ہیں کہ4 ستمبر 2013 کوالیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے فوج کا استعمال کرنے پر بی جے پی پر سخت تنقید کی تھی جسے بھول کر بی جے پی اب محدود فوجی کارروائی کا استعمال بھی سیاسی فائدہ کے لئے کرنے لگی ہے اور اگر وہ ایسا کرتی ہے تو اس سے ضرور سوال کئے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress slams bjp for politicising surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply