امیت شاہ کے کتے بلی والے بیان پر راہل گاندھی کی کڑی تنقید

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ کے اس بیان پر جس میں انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو سانپ،نیولا،اور کتے بلی سے تعبیر کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔
راہل گاندھی نے شاہ کے بیان کو توہین آمیزبتایا اور کہا کہ امیت شاہ نے حزب اختلاف کی پارٹیوں کا موازنہ جانوروں سے جس طرح سے کیا ہے وہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی ذہنیت کا عکاس ہے۔
راہل نے کہا کہ اب اس ملک میں صرف دو ہی لوگ جانور نہیں ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی صدر اور وزیراعظم دونوں یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ملک میں صرف وہ دو ہی انسان ہیں۔
حال ہی میں کچھ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو ایک مکتوب ارسال کر کے اظہار ناراضگی کیا تھا۔ اس پر راہل نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صرف دو تین لوگ ہی اہم ہیں باقی سب بیکار ہیں۔

Title: congress slams amit shah for using abusive language against opposition parties | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply