کانگریس نے حکومت سے اروناچل کے گورنر کو برطرف کرنے،معافی مانگنے اور بیان دینے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی: کانگریس نے اروناچل پردیش کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے آج گورنر جیوتی پرساد راج کھووا کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو اس سلسلے میں عوام کو جواب دینا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے فیصلے نے وزیر اعظم کے کانگریس سے پاک ہندوستان کے خواب کو چکنا چور کردیا ہے اور یہ فیصلہ آئین کی خلاف ورزی کرکے کانگریس کی حکومتوں کو گرانے کی سازش کرنے والوں کے لئے سبق ہے۔
آئینی بنچ نے ریاست میں15 دسمبر 2015 سے پہلے کی پوزیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ مودی حکومت نے ایک سازش کے تحت اروناچل حکومت کی نبام ٹرکی حکومت کو ہٹایا تھا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس ساش میں مسٹر راج کھووا شامل رہے ہیں اس لئے انہیں فوراً برخاست کیا جانا چاہئے اور وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس فیصلے کے سلسلے میں جواب دینا چاہئے اور ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress seeks arunachal governors removal as sc scraps presidents rule in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment