بی جے پی کانگریس پر انگشت نمائی سے پہلے اپنے گریبان میںجھانکے

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے اپنے صدر کے انتخابی عمل پر سوال اٹھانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر انگشت نمائی سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے پارٹی صدر کےلیے کاغذات نامزدگی داخل کیے جانے کے بعد کانگریس کے ممتاز رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ جو بی جے پی پوری طرح سے آر ایس ایس کے اشاروں پر چلتی ہے وہ کانگریس کے جمہوری عمل پر سوال اٹھا رہی ہے۔اس سے بڑا مذاق اور کون سا ہو سکتا ہے۔
کانگریس لیڈروں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ بی جے پی صدر امیت شاہ کاانتخاب کیسے ہوا۔ان لیڈروں نے کہا کہ نریندر مودی راہل گاندھی فوبیا میں مبتلا ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress says narendra modi is suffering from rahul gandhi phobia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply