گجرات انتخابات میں راہل کی قیادت والی کانگریس اصل فاتح بن کر ابھری :شو سینا

ممبئی: گجرات میں اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوجانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حلیف شو سینا نے بی جے پی جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس الیکشن میں راہل گاندھی قیادت والی کانگریس ہی اصل فاتح بن کر ابھری ہے۔
شو سینا رہنما سنجے روت نے کہا کہ بر سر اقتدار آنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس انتخابات ضرورہاری ہے لیکن مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس نے بی جے پی کو شکست دی ہے۔
انہوں نے اپنی بات میں وزن پیدا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گذشتہ 20سال سے گجرات میں بر سر اقتدار ہے۔لہٰذا اقتدار میں واپس آنا کوئی کارنامہ نہیںہے ۔
سینا لیڈر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی گجرات ماڈل کی کہانی جس نے بی جے پی کو عروج پرپہنچا کر اقتدار کی راہ پر ڈالا تھا دیا تھا فلاپ ہو گئی ہے۔ اس کا سبب یہ رہا ہے کہ بی جے پی نے ریاست اور ملک کو جو سہانے خواب دکھائے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress real winner in gujarat bjp ally shiv senas new jab in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply