کشمیر میں حالات بہتر بنانے کی مخلصانہ ودیانتدارانہ کوشش میں کانگریس حکومت کا ساتھ دے گی: جیوتر دتیہ سندھیا

نئی دہلی:اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کشمیر کے حالیہ واقعات کےلئے مرکز اور ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں مسلسل غیر یقینی اور خوف کے ماحول کو بہتر کرنے کے لئے اگر مرکزی حکومت اب بھی کوئی ایماندار کوشش کرتی ہے تو سیاسی اختلافات کو بھلاکر وہ اس کوشش میں پورا تعاون کرےگی۔
کشمیر میں تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد پیداہوئی صورت حال پر ایوان میں بحث کی شروعات کرتے ہوئے کانگریس رہنما جیوتر ادتیہ سندھیا نے ریاست کے موجودہ حالات کےلئے مرکز اور ریاست کی پی ڈی پی ،بی جے پی اتحادی حکومت پر سخت وار کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہوا ہے وہ سرکاری مشنری کی انتظامی اور حکمت عملی کی ناکامیوں کا نمونہ ہے۔
جس طرح حالات سے نپٹا جا رہا ہے اس سے انسانیت شرمسار ہو رہی ہے پھر بھی اگر حکومت کی جانب سے کشمیر میں حالات بہتر بنانے کے لئے ایماندارانہ کوشش کی گئی تو ان کی پارٹی اس میں پورا تعاون دے گی۔
مسٹر سندھیا نے کشمیر میں سکیورٹی دستوں کی کارروائی میں بے قصورافراد کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسا معلوم ہوتاہے کہ حکومت جنگجوؤں اور کشمیر کے عوام کو ایک ہی نظر سے دیکھتی ہے۔
حکومت کی کشمیر ی شہریوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی پالیسی کہیں غائب ہوچکی ہے۔بے قصور لوگوں پر پیلٹ گن چلائے جارہے ہیں،اے کے 47سے گولیاں برسائی جارہی ہیں۔
حالات اتنے ابتر ہیں لیکن پھر بھی وزیراعظم نریندر مودی نے اس کی کوئی خبر نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر جل رہاتھا اور وہ بیرون ملک میں بیٹھ کر ڈرم بجا رہے تھے۔سرحد پار سے دراندازی ہورہی تھی اور وزیر دفاع گوا میں ایل ای ڈی بلب بانٹ رہے تھے۔مرکز کا ایک بھی وزیر کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے وہاں نہیں پہنچا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress ready to support govt over kashmir in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply