کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پروین راشٹرپل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

نئی دہلی: کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ پروین راشٹرپل کا آج علی الصباح دل کا زبردست دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔وہ 76سال کے تھے۔ پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ان کی اہلیہ کا گذشتہ سال انتقال ہو چکا ہے۔ وہ گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔
ان کے معاون امروت پانڈیا نے کہا کہ راشٹر پل نے کچھ بے چینی کی شکایت کی اورابھی انہیں کوئی طبی امداد بہم پہنچائی جاتی کہ انہیں دل کا زبردست دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔وہ 1999میں پارلیمانی انتخابات میں جیت کر لوک سبھا پہنچے تھے ۔
اپریل2006سے2012تک وہ راجئیہ سبھا کے رکن رہے اور اپریل2012میں پھر منتخب ہو گئے۔وہ پچھلی لوک سبھا میں2جی گھپلے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ایک ممبر تھے۔ان کے انتقال پر راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے موخر کر دی گئی۔

Title: congress rajya sabha mp praveen rashtrapal dies | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply