مرکز و ریاستی حکومت کا جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہونے کا دعویٰ غلط:کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور مرکز اور ریاستی حکومتیں حالات بہتر ہونے کا غلط دعویٰ کر رہی ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مشترکہ طور پر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں مسلسل تشدد ہو رہا ہے۔ آئے دن وہاں جوان شہید ہو رہے ہیں، عام لوگ مارے جا رہے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہو رہیں ، اس لئے حکومت کا وہاں حالات ٹھیک ہونے کا دعوی گمراہ کرنے والا ہے۔ مسٹر چدمبرم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہی ریاست میں تشدد کے بڑے واقعات ہوئے ہیں۔
گزشتہ 10 جولائی کے بعد سے وہاں تقریبا ہر روز لوگوں کی جان جا رہی ہے۔ اس دوران8 امرناتھ یاتری دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے، چھ جوان شہید ہو گئے اور ایک بچہ مارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو وہاں کی صحیح صورحال بتانی چاہیے۔ پورا ملک جموں و کشمیر کے حالات کے تعلق سے فکر مند ہے اس لئے ملک کے عوام کو اس بارے میں اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ مسٹر آزاد نے کہا کہ صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ منگل کو ہی کنٹرول لائن پر سینکڑوں اسکولی بچوں کو خوفناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر حکومت کو صحیح تصویر پیش کرنی چاہیے اور ملک کے عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے۔ مسٹر آزاد نے الزام لگایا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں وہاں صورتحال کو کنٹرول نہیں کر پا رہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress raises kashmir issue in lok sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply