سونیا گاندھی دہلی کے سرگنگا رام اسپتال میں منتقل

نئی دہلی:کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں صحتیاب ہو رہی ہیں۔ تاہم انہیں فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال سے دہلی کے سب سے بہترین اسپتال سر گنگا رام میں منتقل کر دیا گیا۔پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج کہاکہ محترمہ گاندھی کل وارانسی دورے کے آخری مرحلے میں بیمار ہوگئی تھیں۔
دہلی واپس آنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کی صدر اترپردیش اسمبلی الیکشن کی خاطر کانگریس کی انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے ایک روڈ شو میں شرکت کے مقصد سے وارانسی گئی تھیں تاہم روڈ شو کے دوران طبعیت خراب ہو گئی اور واپس لوٹ گئیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بتایا کہ محترمہ گاندھی کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بخار ہوگیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress president sonia gandhi shifted to ganga ram hospital in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply