اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے میں سونیا گاندھی نے رشوت لی: سبرامنیم سوامی

نئی دہلی: اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودا بدستور کانگریس کے تعاقب میں ہے اور اس دوران اس میں اس وقت اور بھی زیادہ گرمی آگئی جب بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی پر برملا سنگین الزام لگایا کہ 3600کروڑ روپے کے اس سودے میں سونیا گاندھی نے رشوت لی تھی۔وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھپلے پر بولتے ہوئے سوامی نے کہا کہ یہ رشوت ہندوستان میں نہیں لی گئی بلکہ اسے غیرملکی بینک میں جمع کرایاگیا۔
سوامی نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق سونیا گاندھی کو رشوت دی گئی اور انہوں نے رشوت کی اس رقم کو جینیوا کے ساراسین بینک اور زیورچ کے پیکتل بینک میں جمع کرا دیا۔انہوں نے کانگریس کے اس الزام کو خارج کر دیا کہ بی جے پی دیگر معاملات سے عوام کی توجہ بھٹکانے کے لیے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے کو غیر ضروری طور پر اٹھا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress president sonia gandhi received bribe in chopper deal subramanian swamy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply