سونیا گاندھی پھر علیل ، دہلی کے اسپتال میں داخل

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ان کی خراب صحت کی وجہ سے آج یہاں گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی کو بخار آنے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
تین ماہ کے دوران انہیں دوسری باراسی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اترپردیش کے وارانسی میں روڈ شو کے دوران طبیعت خراب ہونے کے بعد تین اگست کو انہیں گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 14 اگست کو اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔ اس وقت ان کے کندھے میں چوٹ آئی تھی اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔
محترمہ گاندھی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ایوان میں نظر نہیں آئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں وہ اپنے ذاتی دورے پر ہماچل پردیش میں قیام کے لئے گئی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے الہ آباد کے آنند بھون میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے جنم دن پر منعقدہ فوٹو نمائش کا افتتاح کیا تھا۔ اس دوران کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress president sonia gandhi down with viral fever in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply