راہل گاندھی کیرل پہنچے، اوکھی طوفان سے متاثرہ گاؤوں کا دورہ کیا

تھیروااننت پورم:کانگریس صدر منتخب راہل گاندھی کیرل میں اوکھی طوفان سے متاثرہ ماہی گیروں کے دیہات پونتھورا اور ویژینجام کا دورہ کیا۔کیرل کے دورے کے دوران راہل گاندھی کیرل کے تھائیکڈ اور پلایام اور تمل ناڈو میں چینا تھورائی بھی جائیں گے۔
اس سے قبل راہل گاندھی کا طوفان زدہ علاقوں کا یکم دسمبر کو طے تھا لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم میں مزید خرابی آجانے کا امکان ظاہر کرنے کے پیش نظر ان کا یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
راہل گاندھی نے پونتھورا میں جلسہ کیا جس میں اوکھی طوفان سے متاثرہ افراد نے شرکت کی۔

Title: congress president elect visits areas affected by cyclone ockhi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply