کانگریس پارٹی کا سردار ولبھ بھائی پٹیل کو142ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت

نئی دہلی: کانگریس نے آزادی کے بعد ہندوستان کو متحد رکھنے کے لیے زبردست کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
پارٹی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ مرد آہن سردار پٹیل کو ،جن کی انتھک جدوجہد اور کوششیں آزادی کے بعد ہند کو متحد رکھنے میں زبردست معاون ثابت ہوئیں،پارٹی دل کی گہرائیوں سے یاد کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
پارٹی نے اس پیغام کے ساتھ پٹیل کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی”سنگھ لیڈروں کی تقریریں زہریلی ہیں ۔ اور ان تقریروں کا ہی نتیجہ رہا کہ مہاتما گاندھی کو قتل کر دیا گیا”۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress pays tribute to vallabhbhai patel on his birth anniversary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply