کانگریس کو گجرات اورہماچل کے ووٹروں کا فیصلہ قبول ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی دونوں ریاستوں کے انتخابات میں عوام کے فیصلہ کے آگے سر تسلیم خم کرتی ہے اور دونوں ریاستوں میں نئی حکومتوں کو مبارکباد دیتی ہے۔
راہل گاندھی نے کئی ٹوئیٹ کر کے کہا کہ دونوں ریاستوں کے ووٹروں نے ان کے تئیں جس محبت و خلوص کا مظایرہ کیا ہے اس کا صدق دلی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ میرے کانگریسی بھائیو بہنو آپ نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا۔آپ ان سب سے بالکل مختلف ہیںجن کے خلاف آپ لڑے ہیں کیونکہ آپ نے غصہ کا مقابلہ وقار کے ساتھ کیاہے۔آپ نے سب کو یہ دکھا دیا کہ خوش اخلاقی اور حوصلہ و عزم ہی کانگریس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress party accepts verdict of people in both states rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment