راہل اور پاکستان کا ایک ہی مقصد،مودی ہٹاؤ:بی جے پی ترجمان

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی:بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان سمبت پاترا نے رافیل سودے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات لگانے پر کانگریس صدر راہل گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کے ان تبصروں سے ہندوستان کے خلاف پاکستان کو بولنے اور کچھ کرنے کے لیے بارود دے دیا ہے۔
نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں پاترا نے پاکستان کے وزیر اعظم عمان خان کے اس حالیہ ٹوئیٹ کا حوالہ دیاجس میں انہوں نے بالواسطہ طور پر مودی کوان چھوٹے لوگوں میں سے ایک بتایا تھا جو بڑے عہدوں پر تو فائز ہوجاتے ہیں لیکن وہ بڑا سوچنے یا دیکھنے کی بصارت اور دانشمندی سے عاری ہوتے ہیں۔
پاترا نے الزام لگایا کہ پاکستان کے لیڈران 2019کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے راہل کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔پاترا نے کہا کہ را ہل اور پاکستان دونوں کا یک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح مودی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔
اسی لیے کچھ لوگ ہندوستان میں راہل گاندھی کو بڑا لیڈر بنان چاہتے ہیں۔یہ کون لوگ ہیں؟یہ پاکستانی لیڈران ہیں۔علاوہ ازیں وہ لوگ بھی ہیں جو کرپشن ، موروثیت اور چاپلوسی کی سیاست کے قائل ہیں۔