مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج چوتھے روز میں داخل

نئی دہلی: ہندوستان میں مودی حکومت کی پالیسوں،مہنگائی، بدعنوانی اوربڑھتی منافرت سمیت دیگر امور کے حوالے سے5تا15نومبر ہونے والا کانگریس پارٹی کا ملک گیر پیمانے پرجاری احتجاج آج جمعہ کو چوتھے روز میں داخل ہو گیا ۔اسی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی صوبہ گجرات میں بھی احتجاج باقاعدہ شروع ہو گیا جو 13نومبر تک جاری رہے گا۔

کانگریس پارٹی کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے ملک گیر احتجاج کے سائے میں گجرات میں شروع ہونے والے ایجی ٹیشن میں ملک کی اقتصادیات میں سست روی، زرعی صورت حال کی بدحالی ،کاشتکاروں کی بڑھتی پریشانیوں،بے روزگاری کی بڑھتی شرح اور بڑھتے لاکھوں کروڑ روپے کے بینک فراڈجیسے معاملات زور شور سے اٹھاکر پارٹی کے ملک گیر احتجاج کو تقویت بخشے گی۔

واضح ہو کہ پارٹی5نومبر سے حکومت کے خلاف ملک کے مختلف بڑے شہروں میں پریس کانفرنس کر رہی ہے جبکہ6نومبر کو عوام میں مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

پروگرام کے مطابق7 نومبر کو الگ الگ ضلعی کلکٹریٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا اور آج جمعہ کواور کل بروز ہفتہ مورخہ8اور9نومبر کو نکڑ سبھا منعقد کرکے حکومت کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔

10 تاریخ کو تھالی بجا تحریک، 11 کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش ملک گیر پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 12 اور 13 کو کسانوں کے مسائل پر چوپال اور 14 کو ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر الگ الگ پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

15نومبر کو ضلع مجسٹریٹ کے دفاترکے سامنے بڑے پیمانے پر دھرنا منظم کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress nationwide protest against modi govts policies entered into 4th day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.