”کانگریس مکت بھارت “میرا خواب نہیں :وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانگریس سے پاک ہندوستان میرا خواب نہیں ہے، یہ بابائے قوم مہاتما گاندھی ہے اورمیں تو صرف ان کے خواب کی تکمیل کر رہا ہوں۔

بجٹ اجلاس کے چھٹے روز لوک سبھا میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن پارٹیوں شدید حملے کرتے ہوئے حکومت کے 55 مہینوں کا رپورٹ کارڈ بھی پیش کیا۔

رافیل سود ے کے حوالے سے کانگریس صدر راہل گاندھی کی زبانی’ ’چوکیدار چور ہے‘ ‘کے الزام کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے طنز کیا کتنی عجیب بات ہے الٹا چور چوکیدار کو ڈانٹے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کانگریس نے تقریبا ً100 مرتبہ دفعہ 356 کا غلط استعمال کر کے جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کو گرایا ۔

اکیلی اندرا جی نے ہی 50 مرتبہ عوام کی منتخب حکومتوں کو گرایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اصل بات تو یہ ہے کہ انہیں یہ برداشت نہیں ہورہا ہے کہ ایک غریب خاندان میں پیدا ہوا شخص ان کی سلطنت کو چیلنج دے رہا ہے۔

کانگریس صدر کہتے ہیں ہے کہ یہ امیروں کی حکومت ہے، تو میں کہتا ہوں کہ ملک کے غریب ہی میرے امیر ہیں۔ غریب ہی میرا ایمان ہے، وہی میری زندگی ہیں، انہیں کے لئے جیتا ہوں، انہیں کے لئے یہاں آ یاہوں۔

وزیر اعظم نے کہا وہ ان لوگوں میں سے نہیں نہیں جو چیلنج سے ڈرتے ہیں۔ ہم ہر چیلنج کا ڈٹ کرکا سامنا کرتے ہیں اور لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress mukt bharat is not my dream in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.