سینیر کانگریس رہنما ویالار روی نے اجودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سراہا

نئی دہلی: سینیئر کانگریسی لیڈر ویالار روی نے پیچیدہ رام مندر ۔بابری مسجد تنازعہ کو عدالت سے باہر افہام و تفہیم سے طے کرنے کی تجویز کو سراہا ۔ انہوں نے خبر رساں ادارے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا اس ضمن میں فیصلہ نہایت دانشمندانہ اور قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جذباتی اور عقیدت سے وابستہ معاملہ ہے اور کوئی بھی عدالت اس کو فیصل نہیں کر سکتی۔
یہ باہمی مذاکرات سے ہی طے پانے والا مسئلہ ہے۔تاہم سابق مرکزی وزیر نے اس وقت کی نرسمہا راؤ حکومت کے ، جس کے دور میں بابری مسجد منہدم کی گئی تھی، رول کے حوالے سے کیے گئے سوال کا سیدھا جواب نہ دیتے ہوئے اسے بڑی خوبصورتی سے ٹال دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress mp says supreme court ruling on ayodhya is most appreciable in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply