تلنگانہ سے کانگریس راجیہ سبھا رکن گوردھن ریڈی انتقال کر گئے

نئی دہلی: تلنگانہ سے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پی گوردھن ریڈی کا آج ہماچل پردیش کے کلو میں انتقال ہو گیا۔ وہ 80 سال کے تھے۔ ان کے خاندان میں بیوی کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مسٹر ریڈی ایک پارلیمانی وفد کے رکن کی حیثیت میں ہماچل پردیش کے دورے پر گئے تھے، جہاں صبح 10.00 بجے مقامی ہسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کے آخری رسوم کل حیدرآباد میں ادا کیے جائیں گے۔
چیئرمین محمد حامد انصاری نے مسٹر ریڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ تلنگانہ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کی ان کی انتھک کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ 2012 سے راجیہ سبھا کے فعال اور قابل احترام رکن تھے ۔ مسٹر ریڈی آندھرا پردیش اسمبلی میں پانچ بار رکن اسمبلی بھی رہے۔ وہ 1981 میں وزیر بھی بنے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress mp palvai govardhan reddy is no more in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply