گجرات میں کانگریس کو جھٹکا، اوبی سی لیڈر و پارٹی ممبر اسمبلی بی جے پی میں شامل

گاندھی نگر:گجرات میںکانگریس کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب سینیئر کانگریس او بی سی لیڈر اور چار بار کے ممبر اسمبلی کنور جی بوالیہ پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )میں شامل ہو گئے۔

بوالیہ نے گجرات اسمبلی اسپیکر راجندر ترویدی سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی اور جسدان اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ سونپا اور سیدھے گجرات بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ وہ کولی برادری کے معروف رہنما ہیں ۔ 2019کے پارلیمانی انتخاب سے عین قبل ان کے استعفے کو کانگریس پر کاری ضرب سمجھا جا رہا ہے۔

چونکہ گذشتہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے حکمراں جماعت بی جے پی کو ایوان اقتدار مٰن داخل ہونے دینے کے لیے ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور 2019کے پارلیمانی انتخابات مین بھی کچھ کانگریس کچھ ایسا ہی کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی کہ اس کا ایک طاقتور اور مفید ممبر اسمبلی منحرف ہو کر حکمراں پارٹی کے خیمہ میں چلا گیا۔جس سے بی جے پی کو اور تقویت پہنچی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress mla resigns joins bjp in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply