کٹھوعہ اور اناؤ اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف کانگریس کا انڈیا گیٹ پر مشعل جلوس

نئی دہلی: اترپردیش کے اناؤ اور جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں اجتماعی جنسی زیادتی کی حالیہ وارداتوں کے خلاف احتجاج میں کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت قومی دارالخلافہ میں نصف شبینہ مشعل جلوس نکالا گیا۔
جس میں راتوں رات انڈیا گیٹ پہنچ جانے والے ہزاروں کانگریسی کارکنا ن و سماجی و فلاحی تنظیموں سے وابستہ افراد نے ہی نہیں بلکہ اسی قسم ی سفاکانہ وارداتوں کی شکار بچیوں کے والدین و لواحقین نے بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا یہ جلوس مان سنگھ روڈ سے انڈیا گیٹ تک نکالا گیا۔
اور ان وارداتوں کے خلاف اظہار ناراضگی کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر کانگریسی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سورہی ہے اس لیےکانگیرس پر یہ لازم ہے کہ وہ اسے نیند سے جگائے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ”بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ“ کا نعرہ دیا تھا۔لیکن انہی کے دور اقتدار میں بچیوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے ۔ وہ ان وزیروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے جو جنسی ریپ کے ملزموں کو بچا رہے ہیں۔ مارچ میں راہل گاندھی کے علاوہ پرینکا گاندھی،رابرٹ وڈرا ، نربھیا کے والدین، کانگریس رہنما اشوک گہلوت،سلمان خورشید، غلام نبی آزاد، احمد پٹیل، امبیکا سونی اور انیس درانی، نفیسہ علی سمیت سیکڑوں کانگریسی رہنماؤں اور کارکن شامل تھے۔
واضح رہے کہ اناؤ کی رہائشی ایکلڑکی نے بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کی اجتماعی عصمت دری کی ۔
وہیں دوسری جانب جموں کے کٹھوعہ ضلع میں رسانہ جنگلات سے17جنوری کو ایک8سالہ بچی کی لاش ملی تھی جسکی شناخت آصفہ نام کی اس بچی کے طور کی گئی تھی جو ایک ہفتہ پہلے جنگل سے غائب ہوگئی تھی۔
آصفہ کو وہیں ایک مندر میں مبینہ طور پر قید کر کے رکھا گیا تھا اور اس کے ساتھ کئی روز تک اجتماعی جنسی زیادتی کی جاتی رہی۔ اور اس دوران اسے نشہ آور شے دی جاتی رہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress midnight protest march against unnao kathua rape incidents in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply