کانگریس پہلے ہی ملک کی اقتصادیات کو بارودی سرنگ پر بٹھا گئی تھی:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2014عنان حکومت سنبھالتے ہی انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ کانگریس ملک کی اقتصادیات کو بارودی سرنگ پر بٹھا کر گئی ہے۔

وزیر اعظم نے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جن12بڑے دھوکے بازوں کو2014سے پہلے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض دیے گئے تھے اور جن کے بینک کھاتوں میں پونے دو لاکھ کروڑ روپے ڈوبتے اثاثوں کے طور پر درج ہیں ان کے خلاف کارروائی شروع ہو چکی ہے ۔اوراب اس کے نتیجے ظاہر بھی ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جن کو یہم لگ رہا تھا کہ اونچے اور معروف گھرانوں کی شراکت اور مہربانی سے ان کو ملے لاکھوں کروڑ روپے ہمیشہ ان کے پاس رہیں گے ،ہمیشہ ان کمنگ ہی رہے گی اب ان کے پاس سے آو¿ٹ گوئنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد سے2008تک ملک کے مختلف بینکوں نے 18لاکھ کروڑ روپے ہی قرض کے طور پر دیے تھے لیکن 2008کے بعد محض6سال میں یہ رقم بڑھ کر 52لاکھ کروڑ روپے ہو گئی۔واضح ہو کہ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک دیہی اور دوردراز کے علاقوں کے ڈاک خانوں کے توسط سے عام لوگوں کو بنکنگ سہولتیں بہم پہنچانے کے مقصد سے قائم کئے گئے ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress left the economy on a landmine says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply