کجری وال کی افطار پارٹی سونی رہی، کانگریس لیڈروں اور بیوروکریٹس نے شرکت نہیں کی

نئی دہلی: چند ماہ قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کی رہائش گاہ پر دہلی کے چیف سکریٹری کے ساتھ بدسلوکی پر عام آدمی پارٹی اور بیوروکریٹس کے درمیان کشیدگی کی جو لہر ہے وہ اس وقت بھی دیکھنے میں آئی جب کیجری وال کی جانب سے افطار پارٹی میں مدعو کیے جانے کے باوجود دہلی حکومت کے بیوروکریٹس نے افطار پارٹی میں شرکت نہیں کی۔

یہی نہیں بلکہ کانگریس پارٹی کے بھی لیڈروں نے کیجری وال کی افطار پارٹی میں شرکت نہیں کی۔ اور چانکیہ پوری میں پالیکا سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ میں دی جانے والی یہ افطار پارٹی گھر کے افراد کی افطار پارٹی بن کر رہ گئی۔

کیجری وال افطار پارٹی میں پہنچے تو ان کے ہمراہ چار وزیر ستندر جین، گوپال رائے ،عمران حسین اور منیش سسودیہ اور چند ممبران اسمبلی تھے۔

دیگر دو وزراءراجندر پال گوتم اور کیلاش گہلوٹ بھی غائب تھے۔انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی عدم شرکت اس امر کا ثبوت تھی کہ دہلی حکومت اور دہلی حکومت کے بیوروکریٹس میں ان بن ہے اور کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress leaders delhi babus skip cm kejriwals iftar party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply