اترپردیش کے باغپت میں کانگریس لیڈر کا گولی مار کر قتل

باغپت: پولس کے مطابق اترپردیش کی ایک کانگریس لیڈر کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ جے پرکاش نے بتایا کہ بندوق برداروں نے یہ واردات باغپت کوتوالی علاقہ کے تحت کیٹی پورہ علاقہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہی دھاو ا بولا اور 50سالہ منی بیگم کو گولی مار کر فرار ہو گئے۔
ایس پی نے مزید بتایا کہ بادی النظر میں یہ واردات ذاتی عداوت کا شاخسانہ محسوس ہو تی ہے۔لاش پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دی گئی۔ منی بیگم نے گذشتہ سال شہری بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: congress leader shot dead in uttar pradeshs baghpat in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply