جموں وکشمیر کے گورنر، وزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر لیڈروں کا شفیع قریشی کے انتقال پر اظہار صدمہ

نئی دہلی:دہلی کی معروف شخصیت اور سابق گورنر محمدشفیع قریشی کے سانحہ انتقال پر جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرہ، وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ اور کانگریس لیڈر و راجیہ سبھا کے رکن غلام نبی آزاد نے گیر دکھ و صدمہ کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی موت کو ملک کا ایک بڑا نقصان بتایا۔ واضح رہے کہ شفیع قریشی کا اتوار کو سہ پہر تین بجے نئی دہلی کے بترا ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ86برس کے تھے۔
گزشتہ ایک برس سے وہ بیمار تھے۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ مرحوم قریشی نے مغربی بنگال، بہار اور مدھیہ پردیش میں گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آنجہانی اندرا گاندھی کی حکومت میں محکمہ ریل اور شہری ہوابازی کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کے بانی صدر تھے۔ انہوں نے اے ایس کالج سری نگر سے گریجویشن کرنے کے بعدر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے ایل ایل بی کیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress leader shafi qureshi passes away in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply