اچھے دن کا خواب دکھا کر جلے پر نمک چھڑکا جا رہا ہے: کانگریس

وارانسی: کانگریس رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے نوٹوں کی منسوخی کو صدی کا سب سے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر ‘ہٹلر’ کے راستے چلنے والا لیڈر ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بدعنوانی میں نام آنے پر لال کرشن اڈوانی کی طرح وہ اپنے عہدے سے استعفی دے کر اعلی اقدار پرعمل کریں گے۔
نوٹوں کی منسوخی کے خلاف اتر پردیش کے وارانسی میں گذشتہ 11 دسمبر سے مختلف مقامات پر چل رہے کانگریس کے “سوال ستیاگرہ ” میں شامل ہو کر تحریک کو تیز کرنے پہنچے مسٹر تیواری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی کے غلط فیصلے سے پورا ملک تباہ ہو رہا ہے، لیکن مرکزی حکومت روزنئے ضابطے لاکر پریشانیاں بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے سبب 100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے، لیکن مسٹر مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ مزدور، غریب اور کسان سے لے کر ہر کوئی پریشان ہے، لیکن وزیر اعظم اب بھی اچھے دن کا خواب دکھاکر ان کے ” جلے پر نمک “چھڑک رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress leader parmod tiwari in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment