بزرگ کانگریس رہنما این ڈیتیواڑی بیٹے کے ساتھ بی جے پی میں شامل

نئی دہلی: کانگریس کے تجربہ کار91سالہ لیڈر نارائن دت تیواری اور ان کے بیٹے روہت شیکھر نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت حاصل کرکے سیاسی مبصرین کو حیران کر دیا۔ مسٹر تیواری اور ان کے بیٹے نے آج یہاں بی جے پی صدر امت شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ مسٹر روہت شیکھر نے مسٹر شاہ کو گلدستہ پیش کیا جبکہ مسٹر شاہ نے تجربہ کار لیڈر مسٹر تیواری کو گلدستہ نذر کرکے بی جے پی میں ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ مسٹر تیواری اترپردیش کے چار بار اور اتراکھنڈ کے ایک بار وزیر اعلیٰ، مرکزی حکومت میں مواصلات سمیت مختلف محکموں میں کابینہ وزیر، منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین اور آندھرا پردیش کے گورنر رہے ہیں۔اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں انہیں برہمن لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔مسٹر تیواڑی واحد سیاسی رہنماہیں جو دو ریاستوں کے وزیر اعلیٰ رہے ۔اتر پردیش کے بعد وہ اترا کھنڈ کے بھی وزیر اعلیٰ مقرر کئے گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress leader n d tiwari son join bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply