کانگریس لیڈر اکھلیش داس گپتا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لکھنؤ: سابق مرکزی وزیر اور کانگریسی لیڈر اکھلیش داس گپتا کا آج یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 56 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔ وہ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ بنارسی داس کے بیٹے اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی کابینہمیں وزیر مملکت برائے اسٹیل مسٹر داس لکھنؤ کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے 2013 میں کانگریس سے استعفی دے کر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی رکنیت حاصل کی تھی، لیکن ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل وہ کانگریس میں واپس آگئے تھے۔ مسٹر داس کاسماج سے گہرا رشتہ تھا انہوں نے لکھنؤ میں مفت ایمبولینس سروس شروع کررکھی تھیں اور کئی تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر بھی تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست ان کا پیشہ نہیں محض شوق ہے۔وہ بیڈ منٹن کے اچھے کھلاڑی بھی تھے اور بیڈ منٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیرمین بھی تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress leader akhilesh das gupta passes away in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply