کانگریس نے اراکین کی لوک سبھا میں موجودگی لازمی بنانے کے لیے وہپ جاری کر دیا

نئی دہلی:کانگریس نے نوٹ کی منسوخی کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کر دیا۔ کانگریس پارٹی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پارٹی ممبران کی موجودگی لازمی بنانے کے لیے جاری کیا گیا یہ وہپ پورے ہفتے کے لئے ہے۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹی لوک سبھا میں نوٹ کی منسوخی کے معاملے پر ضابطہ 56 کے تحت کام روکو تجویز کے ذریعے بحث کرانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں جس میں ووٹنگ کی تجویز ہے لیکن حکومت اس کے لئے تیار نہیں تھی۔ گذشتہ پیر کو اپوزیشن جماعتوں نے اپنی یہ مطالبہ چھوڑتے ہوئے ضابطہ 184 کے تحت بحث کرانے کا نوٹس دیا تھا اس میں بھی ووٹنگ کی تجویز ہے۔ حکومت اس پر بھی راضی نہیں ہوئی اور اصول 193 کے تحت بحث کرانے کی بات پر قائم رہی جس کی وجہ سے پہلے دن سے ہی جاری تعطل برقرار ہے۔ پیر کو بیجو جنتا دل کے بھرتریاری مہتاب اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے جتیندر ریڈی نے اصول 193 کے تحت بحث کرانے کا نوٹس دیا تھا جسے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے قبول کر لیا۔ پیر کو بھی ایوان میں ہنگامہ ہوتا رہا اور کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بھاری ہنگامے کے درمیان ڈپٹی اسپیکرر ارجن چرن سیٹھی نے مسٹر ریڈی کو بحث شروع کرنے کے لئے کہا۔ مسٹر ریڈی نے بحث شروع بھی کی لیکن ہنگامہ اور بڑھنے پر ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔ کل تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جیہ للتا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد ان کی یاد میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress issues whip members present houses in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply