بی جے پی اور ترنمول کانگریس کا مقابلہ کرنے کے لیے بنگال کانگریس بھی سوشل میڈیاکو ہتھیار بنائے گی

کلکتہ:(یو این آئی )مغربی بنگال میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی ظاہر کرانے میں ناکام بنگال کانگریس نے بھی اب بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے پروپیگنڈوں اور ان کی مہم کا جواب دینے کیلئے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ نوجوانوں کو کانگریس سے جوڑنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے گا۔
مغربی بنگال کانگریس کے فیصلے مطابق ہر ایک اسمبلی حلقے میں میڈیا کوآرڈی نیٹر تشکیل دیا جائے گا۔سوشل میڈیا کے استعمال کی تربیت کیلئے ورکروں اور لیڈروں کیلئے ورک شاپ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، بی جے پی اور بایاں محاذ سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی درج کراچکی ہے۔
مغربی بنگال کانگریس سوش میڈیا کوآرڈی نیٹر انوپم گھوش نے کہا کہ ہمیں پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے واضح ہدایت دی ہے کہ مغربی بنگال میں سوشل میڈیا پر سرگرمی میں اضافہ کیا جائے۔ گھوش نے کہا کہ ہر ایک اسمبلی حلقے کیلئے میڈیا کوآرڈی نیٹر کی تشکیل کے بعد بلاک اور بوتھ سطح پر بھی میڈیا ٹیم بنائی جائے گی۔
بنگال میں کل294اسمبلی حلقہ ہیں جن میں کل 77,000بوتھ ہیں۔کانگریس نے یہ فیصلہ اگلے سال ہونے والے پنچایت انتخابات اور 2019میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress in west bengal to scale up its presence on social media to counter bjp tmc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply