گجرات راجیہ سبھا الیکشن کے لیے احمد پٹیل کی پریشانیاں اور بڑھیں،6کانگریسی ایم ایل اے بی جے پی میں

گاندھی نگر:گجرات میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے الیکشن سے عین قبل کانگریس سے مستعفی ہونے والوں کی تعاد اس وقت بڑھ کر 6ہو گئی جب اس کے مزید تین اراکین اسمبلی نے آج پارٹی اوراسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ۔ آٓٓج استعفی دینے والے اسمبلی ارکان میں کانگریس کے قد آور رہنما اور امول ڈیری کے نام سے مشہور گجرات کے کھیڑا ضلع کو آپریٹیو ملک پروڈیویسنگ فیڈریشن کے چیئرمین رام سنگھ پرمار شامل ہیں۔ان کے علاوہ واشندہ کے ایم ایل اے شنا بھائی چودھری نے کل دیر رات اور بالا شنور کے کانگریسی ایم ایل اے مان سنگھ چوہان نے آج اسمبلی اسپیکر رمن بھائی وورا کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ ان کے بھی بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
پارٹی کے تین اراکین نے کل استعفیٰ دیا تھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ان میں سے ایک بلونت سنگھ راجپوت کو بی جے پی میں راجیہ سبھا الیکشن کے لئے اپنا امیدوا بنایاہے۔مسٹر سنگھ نے آج بی جے پی قومی صدر امیت شاہ اور مرکز ی وزیر اسمرتی ایرانی کےساتھ باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
اب اس الیکشن کے لئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل سمیت کل چار امیدوار میدان میں ہیں۔ کانگریس چھوڑنے والے ایم ایل اے گجرات کے معروف کانگریس رہنما شنکر سنگھ واگھیلا کی قریبی بتائے جاتے ہیں۔مسٹر واگھیلا نے 21 جولائی کو کانگریس سے ناطہ توڑ لیا تھا، ایسی قیاس آرائی ہورہی تھی کہ کانگریس کے کچھ اور ایم ایل اے پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔جس کی وجہ سے احمد پٹیل کے مسلسل پانچویں بار راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے میں مشکلیں ا?سکتی ہیں۔مسٹر احمد اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔ کل 182 اراکین پر مشتمل اسمبلی میں بی جے پی کے پاس ایک باغی سمیت 122 ایم ایل اے ہیں۔ چھ اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد اب کانگریس کے پاس 51 ایم ایل اے رہ گئے ہیں۔

Title: congress in gujarat loses another mla taking tally to 6 ahead of rs poll | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply