طلاق ثلاثہ بل پر کانگریس کی ریاکاری بے نقاب :حکومت

نئی دہلی: تاریخی طلاق ثلاثہ بل ،جو لوک سبھا میں پہلے ہی زبردست اکثریت سے منظور کیا جاچکا ہے،بدھ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا لیکن حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان زبردست نوک جھونک کے باعث اس پر ووٹنگ ہونے سے پہلے ہی ، کہ آیا اسے نظر ثانی کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں بھیجا جائے یا نہیں، ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
حکومت نے کہا تھاکہ وہ اسی اجلاس میں یہ بل منظور کراکے اسے قانون کی شکل دینا چاہتی ہے ۔ لیکن کانگریس اس پر بحث کے لیے تیار نہیں ہے ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے مزید کہا کہ اس بل پر راجیہ سبھا میں بحث کے لیے تیار نہ ہونے سے کانگریس کا دوہرا معیار بے نقاب ہو گیا ہے۔ جو نہایت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ بل خواتین کی عزت و وقار کا معاملہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress hypocrisy exposed says government after triple talaq bill is deferred in rajya sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply