کانگریس نے حریت رہنماؤں سے ایر کی ملاقات کو ان کا نجی معاملہ بتایا

نئی دہلی:کانگریس نے جموں و کشمیر کے علاحدگی پسند لیڈروں کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر منی شنکر ایر کی ملاقات کو ان کا نجی معاملہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پارٹی کا کوئی واسطہنہیں ہے۔ کانگریس ترجمان آنند شرما نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کون کس سے ملتا ہے یہ اس کا نجی معاملہ اور ذاتی نظریہ ہے پارٹی کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر ایر نے حریت لیڈر میر واعظ عمرفاروق اور سید علی شاہ گیلانی سے آج سری نگر میں ملاقات کی ہے۔ مسٹر ائر ایک رضا کار تنظیم کے زیرا ہتمام پروگرام میں حصہ لینے سری نگر گئے ہیں۔
انہوں نے یہ معلوم کیے جانے پرکہ کیا حریت لیڈروں سے گفت و شنید ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے حریت کے موقف کی کبھی حمایت نہیں کی ہے۔ سرکار کے پاس اگر ثبوت ہیں کہ حریت لیڈروں نے پاکستان سے پیسے لیے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے سرکار پر الزام لگایا کہ وہ کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کر رہی ہے۔ سرکار کی کشمیر کے بارے میں کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے سرکار کی پاکستان کے تئیں پالیس پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress has nothing to do with mani shankar aiyar dialogue with hurriyat leaders in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply