کانگریس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے آلودہ بیان سلمان خورشید کی ذاتی رائے:کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کے اس بیان سے پلہ جھاڑ لیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ کانگریس کے دامن پر مسلمانوں کے خون کے دھبے ہیں۔کانگریس نے اس بیان سے عدم اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔پارٹی کا اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔کانگریس کے ترجمان پی ایل پونیا نے کہاکہ مسٹر خورشید پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں۔ ان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور پارٹی ان کے بیان سے پوری طرح غیر متفق ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ایس سی‘ ایس ٹی اور اقلیتوں کو آگے بڑھانے اور ان طبقات کی بہبود کے لئے کام کیا ہے ۔واضح ہو کہ مسٹر خورشید نے دو دن قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام میں ایک طالبعلم کی جانب سے کانگریس کے دور میں فسادات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے دامن پر مسلمانوں کے خون کے دھبے ہونے کی بات کہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress hand stained with blood of muslims remark was khurshids personal opinion in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply