پکوان گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے مرکزی حکومت نے غریبوں پر بوجھ اور بڑھا دیا: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے رسوئی گیس کے نرخ میں اضافہ کئے جانے پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سب کے مفاد کی بات کرنے والی مودی حکومت مہنگائی سے غریبوں کی کمر توڑ رہی ہے۔کانگریس مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں رسوئی گیس کی قیمت میں 58فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں ایک سلینڈر کی قیمت 486 روپے تھی جو اب بڑھکر 737روپے ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سمتبر سے حکومت رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت چھ بار بڑھا ئی جاچکی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اس کی قیمت میں 271 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے غریبوں کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔حکومت نے بینک سے اپنا پیسہ نکالنے پر بھی بڑا ٹیکس لگانے کا فرمان جاری کردیا ہے۔پہلے پانچ بار اے ٹی ایم سے اپنا پیسہ نکالنے پر 20روپے ٹیکس لگتا تھا لیکن اب اس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress flays modi govt for lpg cylinder price hike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply