کانگریس نے وسندھرا کے خلاف منحرف بی جے پی لیڈر جسونت کے بیٹے کو امیدوار بنایا

جے پور:کانگریس نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے سنیچر کے روز 32امیدواروں کی جو دوسری فہرست جاری کی ہے اس میں بی جے پی کے منحرف لیڈر جسونت سنگھ کے بیٹے منویندر سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔

وہ جیسلمیر میں جھلرا پٹن اسمبلی حلقہ سے وزیراعلی وسندھرا راجے کے خلاف انتخاب لڑیں گے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک کے ذریعہ جاری کی گئی اس فہرست کے بعد 7دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے 186امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔

واضح ہو کہ بی جے پی نے 2014کے انتخابات میں جسونت سنگھ کو باڑمیر پارلیمانی حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ وہ آزاد امیدوار کے طور پرمیدان میں اترے لیکن وسندھرا کے حمایت یافتہ کرنل سونا رام چودھری سے ہار گئے۔

منویندر سنگھ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے وقت اپنے والد کی توہین پر درد ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ غرور میں مبتلا بی جے پی نے ان کے والد کی توہین کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress fields manvendra vs raje in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment