یو پی اے حکومت کے پورے دس سال بدعنوانی میں ہی گذر گئے: ارون جیٹلی

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نوٹوں کی منسوخی پر کانگریس کی طرف سے کئے جا رہے حملوں پر الزام لگایا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی 10 برس کی مدت بدعنوانی میں ڈوبی رہی ہے اس لیے پارٹی کو حکومت کے اس اہم اور ٹھوس ا قدام سے پریشانی ہو رہی ہے۔ مسٹر جیٹلی نے آج ٹیلی ویژن چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں نوٹوں کی منسوخی کے فوائد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اس کا فائدہ یہ ہے کہ جو پیسہ پہلے کھلی نقدی کے طور پر تھا اور اس پر ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی جا رہی تھی وہ دولت اب بینکنگ نظام میں آ گئی ہے اور حکومت کو اس رقم پر آگے ٹیکس ملے گا۔ مستقبل میں بلانقدی کاروبار کامیاب ہوگا جس سے ٹیکس چوری پر لگام لگانے میں مدد ملے گی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آج نوٹوں کی منسوخی کے تعلق سے حکومت پر جم کر حملہ کیا تھا۔
مسٹر چدمبرم نے کہا تھا کہ نوٹوں کی منسوخی سب سے بڑا گھپلہ ہے اور اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔نوٹوں کی منسوخی کا سب سے زیادہ نقصان غریب لوگوں کو جھیلنا پڑا ہے۔ مسٹر گاندھی نے اترپردیش کے دادری میں وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 08 نومبر کو وزیر اعظم نے غریب لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔
غریبوں کا پیسہ بینکوں میں پھنس گیا ہے۔ کالے دھن والے لوگ قطار میں نہیں لگ رہے بلکہ غریب اور ایماندار لوگ ہی اپنے ہی پیسے لینے کے لیے قطار میں لگ رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress extremely uncomfortable given scandalous record arun in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply