جنرل اسمبلی میں سشما سوراج کی تقریر پرکانگریس کا اظہار مایوسی

نئی دہلی:کانگریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ سوراج پر پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک بتانے سے پیچھے ہٹنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مودی حکومت نے پاکستان کے خلاف اپنے نرم موقف سے ایک بار پھر لوگوں کو مایوس کر دیا ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں محترمہ سوراج کے خطاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ کی تقریر سے کافی مایوسی ہوئی۔ یہاں تک کہ وہ پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک کہنے میں بھی ہچکچا گئیں۔ مسٹر سرجے والانے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے نرم موقف سے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے اقوام متحدہ سے پاکستان کے خلاف سفارتی اور اقتصادی پابندیاں لگانے کی اپیل کیوں نہیں کی۔ کیوں وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں گرداس پور، اودھم پور اور پمپور میں پاکستان کی معاونت سے آنے والے دہشت گردوں کے حملوں کا ذکر کرنا بھول گئیں؟

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress expresses disappointment over sushma swarajs un address in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply