پانڈیچری میں کانگریس ڈی ایم کے اتحاد حکومت تشکیل دے گا

نئی دہلی: پانچ اسمبلیوں کے انتخابات میں زبردست نقصان اٹھانے والی کانگریس کو اس وقت تھوڑی راحت ملی جب پانڈیچری میں اس نے اپنی حلیف ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر 30رکنی اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے مقررہ 16کا عدد پار کر لیا۔
30رکنی اسمبلی کی تمام 30سیٹوں کا نتیجہ آگیا ہے۔ جس میں سبکدوش حکمراں جماعت اے آئی این آر سی کوصرف8ہی سیٹیں مل سکیں جب کہ کانگریس کو 15اور اس کی حلیف جماعت ڈی ایم کے کو 2سیٹیں ملی ہیں۔ اس طرح کانگریس پلس کو 17سیٹیں ملیں ۔
بی جے پی اس ریاست میں کھاتہ تک نہیںکھول سکی۔تمل ناڈو میںکامیابی حاصل کرنے والی اناڈی ایم کے تمل ناڈو والی کارکردگی نہیں دوہرا سکی اور اسے صرف4سیٹیں ہی ملیں۔

Title: congress emerges single largest party with 15 seats | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply