ساٹھ سال حکومت میں رہنے کے باوجودکانگریس نے ملک کو ترقی یافتہ نہیں بنایا: اسمرتی ایرانی

بستی: ٹکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے آج کہاکہ آزاد ہندستان میں سب سے زیادہ وقت تک حکومت کرنے والی کانگریس نے ملک کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔محترمہ ایرانی نے یہاں ایک استقبالیہ تقریب میں کہاکہ مرکز میں بار بار حکومت بنانے کے باوجود کانگریس نے ملک کی ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا نام لئے بغیر بی جے پی لیڈر نے کہاکہ وہ کافی پڑھے لکھے شخص تھے لیکن ان کی علمیت معیشت میں نظر نہیں آئی۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ کانگریس حکومت کے دور میں غریبوں کو بینکوں سے قرض تک نہیں مل پا رہا تھا۔ بینکوں میں کھاتہ کھلوانا آسان کام نہیں تھا۔ وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر مودی نے جن دھن یوجنا کے تحت تمام شہریوں کا بینک میں کھاتہ کھولنے کی ہدایت جاری کی۔
بینکوں نے کہا کہ غریبوں کے پاس کھاتہ کھلوانے کیلئے پیسہ نہیں ہے تو انہوں نے سبھوں کا کھاتہ زیرو بیلینس پر کھولے جانے کا حکم دیا۔ اس سے حوصلہ پا کر ملک کے 98 فیصد غریب شہریوں نے بینکوں میں اپنا کھاتہ کھول کر اس میں 30 ہزار کروڑ روپیہ جمع کرایا۔ محترمہ ایرانی نے کہاکہ یہ پیسہ ملک کی ترقی کے کام آ رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کی اسکیموں کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کیلئے کھاتوں سے سیدھے پیسہ بھیجنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress do nothing for country says irani in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply